25 جون 2017 - 11:16
امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں نے داعش دہشت گردوں کی ایک ٹیم کو گرفتار کرلیا+ تصویر

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹیلیجنس نے ایک بیان میں کہا کہ امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش سے منسلک ایک دہشت گرد ٹیم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں ہتھیار برآمد کئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹیلیجنس نے ایک بیان میں کہا کہ امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش سے منسلک ایک دہشت گرد ٹیم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں ہتھیار برآمد کئے ہیں۔

وزارت اطلاعات کے مطابق دہشت گرد ایران کی مذہبی شہروں میں عید الفطر کے موقع پر دہشت گردانہ حملے کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ بیان کے مطابق دہشت گردوں کے قبضہ سے تین عدد خود کش جیکٹیں ، تین کلاشنکوف اور دھماکہ خیز مواد بر آمد کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق دہشت گرد ایران کے مرکزی صوبوں اور مذہبی مقامات پر دہشت گردانہ کارروائیوں کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169